حکومت میں آنے پر 2500 ارب روپے کے گردشی قرضوں کا سامنا ہوا،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل کا پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب

13

اسلام آباد۔13جون  (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نےپیرکویہاں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام پوسٹ بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ حکومت میں آنے پر 2500 ارب روپے کے گردشی قرضوں کا سامنا ہوا۔

 حکومت نے اس سال پاور سیکٹر کو 1100 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت بڑھنے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے تک پہنچ گیا، 4 ہزار کی گیس چار سو میں دی جارہی ہے۔