فیصل آباد، 21 جون ( اےپی پی):ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیمیں عوام الناس کومحفوظ اورصحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانےکےلیےدن رات کوشاں ہے۔
فیصل آبادمیں ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنزکی سربراہی میں ٹیموں کاسراغ لگاکررہائشی گھرمیں موجودغیرقانونی جوس بنانےوالےیونٹ پرچھاپہ، 1000لیٹرمضرصحت جوس ،570لیٹرتیارمحلول اورجوس کی تیاری میں استعمال ہونےوالا5کلوغیرمعیاری کیمیکل موقع پر تلف کردیا جبکہ پیکنگ مشین اورمیٹریل سمیت سیلنگ گن اورمکسنگ مشین کوبحق سرکارضبط کرکے غیرقانونی اورمضرصحت جوس پلانٹ کےمالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔











