ملتان، 07 جولائی (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے مون سون کے پیش نظر ڈویژن میں محکوموں کو ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر تمام متعلقہ اداروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحی اور مون سون انتظامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے واسا کو مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنرز بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی مصدقہ رپورٹ پیش کریں ۔انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے بعد مویشی منڈیوں کو مکمل فعال کردیا گیا ہے، عیدالاضحیٰ پر عوام کو محکموں کی موجودگی کا احساس ہونا چائیے۔
کمشنر نے کہا کہ عید قربان پر ناقص صفائی پر سخت باز پرس کروں گا جبکہ بہترین صفائی پر انعام بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عید الاضحیٰ پر عوام کو صفائی و مویشی منڈیوں کے حوالے سےریلیف دیا جائے ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو، دیگر ڈپٹی کمشنرز ، متعلقہ افسران نے بریفننگ دی۔











