عمران کے وزیر ادویات، آٹا، درخت چوری کرتے پکڑے گئے، گھر کی خواتین سے چوری کرواتے رہے؛ مریم اورنگزیب

15

اسلام آباد،16جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے  کہ عمران خان کے وزیر دوائی، آٹا، چینی، ایل این جی، بجلی اور درختوں کی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے لیکن انہوں نے کسی کو سزا نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی گھر والیوں اور وزراء سے ڈاکے ڈلوائے، بنی گالا کو منی گالا بنوایا، چار سال گوگی پنکی کوریڈور چلتا رہا۔