لاہور، 23 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا تھا، ہے اور آج ثابت ہو گیا کہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق رولنگ دی۔











