اسلام آباد،28 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں “پائیدار ترقی کے اہداف”کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے رسک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے نوجوان نسل کا کردار اہم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی اور ایجنڈا سازی میں پارلیمنٹیرینز کی شمولیت سے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔











