اسلام آباد،28 جولائی (اے پی پی ): وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں “پائیدار ترقی کے اہداف”کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی اور ایجنڈا سازی میں پارلیمنٹیرینز کی شمولیت سے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے رسک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے نوجوان نسل کا کردار اہم ہے ۔











