ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے لیکن پی ٹی آئی کو اپنی سیاست کی فکر ہے، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی پریس کانفرنس

5

اسلام آباد۔31اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے  بدھ کو وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے لیکن پی ٹی آئی کو اپنی سیاست کی فکر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان کی میرا تھون اور فنڈز اکٹھے کرنا خوش آئند ہے، ہمیں خندہ پیشانی کا مظاہرہ کرنا چاہئے، 1971ء کے بعد اس وقت ملک کو نازک صورتحال کا سامنا ہے، ہم نے ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کئے، ان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں روڑے اٹکائے۔ وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے باعث سنگین صورتحال کا سامنا ہے، دریائے سندھ میں سیلابی ریلوں سے مزید نقصان کا خطرہ ہے۔