لاہور یکم ستمبر( اے پی پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے وزارت ملنے کے بعد سیکر ٹری اوقاف میاں ابرار احمد کے آفس بریفنگ کے لئے پہنچے جہاں سیکر ٹری اوقاف نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ سیکر ٹری اوقاف و مذہبی امور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام خود مختارادارہ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کا قیام1960ء میں عمل میں آیا۔ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی نے بے مثال ترقی کر کے دیگر محکموں کے لئے تاریخ رقم کر دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو ند نظر رکھتے ہوئے پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی آمدن میں اضافہ کی مانٹیرنگ کیلئے باقاعدہ پالیسی مرتب کی گئی ہے۔و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ کے ہر سیکشن کی ذمہ داریوں کو مزید فعال بنادیا گیا ہے۔ محکمانہ پالیسیوں کو خراب کر نے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے سلسلہ میں سخت اقدامات عمل میں لائے گئے۔ سیکر ٹری اوقاف نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام پنجاب اوقاف آرگنائزیشن 546مزارات اور 437مساجد کی دیکھ بھال اور تعمیرات میں سرگرمِ عمل ہے۔محکمہ اوقاف کا وژن اوقاف کی املاک، مساجد اور مزارات کا تحفظ، تحفظ اور پائیدار ا طریقہ سے ستعمال کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویزن کے مطا بق محکمہ اوقاف و مذہبی امور بنیادی خدمات کی فراہمی اور نئی سہولیات کی ترقی اور مذہبی ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے زائرین اور عقیدت مندوں کو ہر سطح پر سہولیات کی فراہمی میں تیزی سے کوشاں ہے۔ صو بہ بھر میں واقع درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی سرگرمیوں کومختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ویزن کو اپناتے ہوئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور کو جدید اور سائنسی انداز میں ڈھال کر دیگر محکموں کے لئے رول ماڈل بنادیا جائے گا۔اس سلسلہ میں تمام افسران اس کو بہتری اور ترقی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کے لئے میدان میں آئیں۔











