نادرا کا انقلابی قدم،نادرا کی بائیک سروس پہنچے گی آپ کے گھر اور دفتر تک

40

اسلام آباد،02ستمبر(اے پی پی): نادرا کا انقلابی قدم،نادرا کی بائیک سروس پہنچے گی آپ کے گھر اور دفتر تک، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے “نادرا بائیکر سروس” کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

نادرا بائیکرز صارف کو ان  کےگھر پر  نادرا سہولیات فراہم کرنے والی سروس ہے، یہ سروس شناختی  دستاویز اور رجسٹریشن کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔ بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے، اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے مستفید ہو سکیں گے۔موبائل صارفین سروس حصول کیلئے 1777 پر کال کریں گے۔لینڈ لائن سے بکنگ کیلئے 051 111 786 100 پر کال کرنا ہوگی۔

اس سروس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈز درخواست دہندگان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے، سروس حاصل کرنے کی اضافی فیس ایک ہزار روپے ہو گی۔