اوکاڑہ: پولیس نے راہزنی،ڈکیتیوں کی ورداتوں میں ملوث ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

22

اوکاڑہ،26ستمبر (اے پی پی): ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)فرقان بلال کے احکامات کی روشنی میں امجد جاوید کمبوہ SDPO بصیرپور کی زیر نگرانی رائےانجم ضیاء SHO تھانہ بصیرپورنے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے روڈ رابری کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان محمد یٰسین ولد وزیر علی قوم شیخ سکنہ منڈی عثمان والا قصور اورعبدالجبار ولد محمد احمد قوم وٹو سکنہ محمد نگر کے قبضہ سے دو عدد پسٹل30 بور برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کیے گئے۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف اور نشاندہی پر دو لاکھ روپے نقدی اور 6عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔