بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم  دورہ پاکستان کے لئے  ملتان پہنچ گئی

21

ملتان،01نومبر  (اے پی پی):بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم  دورہ پاکستان کے لئے منگل کو  ملتان پہنچ گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایک چار روزہ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بدھ سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 10 , 12 اور 14 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے ٹی ٹونٹی میچز 16اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔میچز کے لئے تماشائیوں کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔