نارووال؛ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس،متعلقہ محکموں کو کاغذی کارروائی کی بجائے عملی طورپر کام کرنے کی ہدایت

10

نارووال،یکم نومبر( اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال کومتعلقہ محکمہ جات کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کےحوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے دوران مقررہ ہدف کی نامکمل رپورٹ کے ساتھ ساتھ عدم دل چسپی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کوڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سےتنبیہ  کی  گئی جبکہ کی طرف سےڈینگی سرویلینس میں کاغذی کارروائی کی بجائے عملی طورپر کام کرنے کی ہدایت کی  گئی ۔

فوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے 65ہزار453اوت 74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 13ہزار865ڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ  1373ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک گیا۔

فوکل پرسن نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران ڈینگی ایس اوپیزپرعمل درآمد کے حوالے  سے227افرادکونوٹس جاری کیے گئے اس دوران ڈینگی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر7مقدمات درج کئے گئے اور 9 دوکانیں سیل کی گئی۔

اجلاس میں محکمہ صحت،زراعت،لائیوسٹاک،ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔