پشین میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

13

کوئٹہ۔1نومبر  (اے پی پی):پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا ۔  ایس ایچ او پشین کے مطابق منگل کو پشین کے علاقے کلی تراٹہ صدر تھانہ سرخاب سے گھر کی طرف جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔