ملتان، 05 نومبر(اے پی پی): ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بوسن روڈ اور شجاع آباد روڈ پر صفائی کا خصوصی آپریشن کیا
اور ڈبل پھاٹک سے کائیاں پور چوک تک شاہراہ اور سروس لین کی بھرپور صفائی ستھرائی کردی۔
شاہراہ کی سکریپنگ کی گئی اور سڑک کے ڈیوائیڈر اور فٹ پاتھ کے ساتھ جمنے والی مٹی کو ہٹا دیا۔دوسری طرف بوسن روڈ کی سروس لین کی سکریپنگ بھی کی گئی اور فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر کے ذریعے سروس لین کے اطراف سے مٹی اٹھالی گئی جبکہ شہر کے چاروں زونز میں معمول کا صفائی آپریشن بھی جاری رہا۔











