احمدپورشرقیہ؛ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور راجہ غضنفر علی خان  کا  سول کورٹ  کا دورہ

25

 احمدپورشرقیہ،09نومبر(اے  پی پی ): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور راجہ غضنفر علی خان  نے  سول کورٹ احمد پورشرقیہ کا دورہ کیا۔ججز صاحبان  اور بار کے وکلاء نے پھولوں کے ہار پہناکر انکا شاندار استقبال  کیا اور پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا  اس کے بعد  زیر تعمیر جوڈیشل کمپلکس پر انجینئر نے  بریفنگ دی جبکہ  احمد پورشرقیہ بار کے وکلاء نے سیشن جج کے اعزاز میں باروم ہال میں تقریب کا اہتمام کیا جس میں جوڈیشلی کے ججز بار کے وکلاء کے علاوہ میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بار کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ جس طرح یہاں کے لوگوں نے استقبال کیا اور میری جوڈیشلی ٹیم پر اطمنان کا اظہار کیا، انشا اللہ آئندہ بھی دورہ  کرتا رہوں گا میری کوشش ہوگی کہ بار اور بینچ کا رشتے کو قائم رکھتے ہوۓ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاۓ گا۔

 آخر میں تقریب میں شرکت کرنے والوں کے معزز ججز اور وکلاء کے لئے ظہرانے کا اہتمام ریسٹ ہاؤس میں کیا گیا تھا۔