ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا  145ویں یوم پیدائش  ، پاک نیوی کے دستے نے مزار  اقبال پر  گارڈز کا اعزازی چارج سنبھال لیا

23

لاہور،9نومبر  (اے پی پی):شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 145 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے لاہور میں بدھ کے روز مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر پاکستان نیوی کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کا اعزازی چارج سنبھالا جبکہ پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہو ا،پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور ساجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے،پاک بحریہ کے افسران ،جوانوں اور شہریوں نے مزار پر پھولوں کی چادریں  چڑھائیں جبکہ نیول چیف کی جانب سےبھی  مزاراقبال پر پھول  چڑھائے گئے۔

 تقریب میں بینڈ کی دھن پر ملی نغمے پیش کئے گئے ،اس موقع پر پاک بحریہ کے ا سٹیشن کمانڈر لاہورنے  مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات  بھی درج کئے۔