انڈس میڈیکل کالج میں چوتھی کانووکیشن تقریب،97 طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم

17

ٹنڈومحمدخان،12نومبر(اے پی پی): انڈس میڈیکل کالج میں چوتھی کانووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر اکرام الدین اُجن نے  97 طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

 تقریب میں ڈاکٹر اقبال میمن ، پرنسپل انڈس میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فیروز میمن، رجسٹرار انڈس میڈیکل کالج مشتاق علی قریشی، کنٹرولر آف ایگزیمینیشن نواز علی جی بھٹو، رجسٹرار لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز حاجی محمد شیخ اور کنٹرولر آف ایگزیمینیشن لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ سائنسز فتح محمد عباسی نے بہترین کارگردگی پر طلبہ و طالبات میں میڈل تقسیم کئے۔

تقریب میں فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس کے پوزیشن ہولڈرز سمیت مختلف مضامین کے 26 میڈلز میں سے 6 مرد جبکہ 20 میڈلز خواتین گریجویٹس میں تقسیم کیے گئے۔

ڈاکٹر اقصیٰ اکرم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 10 میڈلز کے ساتھ بیسٹ گریڈیوئیٹ، دوسری پوزیشن سید مرتضیٰ نے جبکہ تیسری پوزیشن حماد اقبال ولد ڈاکٹر محمد اقبال نے حاصل کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی کا کہنا تھا کہ میڈیکل کالج تعلیم اور تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

میزبان چیف ایگزیکیوٹوو اینڈ چانسلر  دی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسزز  ڈاکٹر محمد اقبال میمن، وائس چانسلر دی یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسزز  پروفیسر ڈاکٹر فیروز میمن نے طلبہ و طالبات کو ملک  قوم و انسانیت کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔