وہاڑی؛ پاک فوج کے حق میں پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد

14

وہاڑی،12نومبر(اے پی پی):پاک فوج کے حق میں اتحاد رکشہ یونین نے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی، ریلی وی چوک سے شروع ہوئی اور قائداعظم چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت سرپرست اعلی رانا فخرالسلام اور صدر شبیر احمد نے کی۔

 اس موقع پر رانا فخر السلام نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے اس کے خلاف سازشیں برداشت نہیں کی جائیں گی، سیاست میں پاک فوج کو گھسینٹے کی حرکتيں بند کریں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی کی۔