ملتان 23، نومبر (اے پی پی ): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر منظور شدہ تعمیرات اور تجاوزات کےخلاف بلا امتیاز مسلسل کارروائی جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی ۔انفورسمنٹ ٹیم نے غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن ٹی چوک پر رہائشی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیاں کرنے پر ایک ہوٹل اور پٹرول ایجنسی کو مسمار کر دیا۔انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سیوڑہ چوک،مین ماڈل ٹاؤن چوک اور ٹی چوک ماڈل ٹاؤن کے اطراف میں واقع تمام تر تجاوزات کو کلیئر کروا کر بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا۔
آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اشرف نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ الیاس گل،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ سکواڈ انکے ہمراہ تھا۔











