اوکاڑہ :چیٸرمین کمپلینٹ سیل وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں عمر اصغر کا گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

45

اوکاڑہ،27نومبر (اےپی پی): چیف آپرٹینگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب احمدخاور شہزاد اورچیٸرمین کمپلینٹ سیل وزیرِاعلیٰ پنجاب ساہیوال ڈویژن  میاں عمر اصغر جیویکا نےگورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ڈائریکٹر رانا محمد سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر محمداعظم نے ان کا استقبال کیا اور انہیں انسٹی ٹیوٹ میں قائم ورکشاپ کا دورہ کروایا۔ چیف آپرٹینگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب احمد خاور شہزاد نے طلبہ سے ملاقات کی اور ادارے میں جاری فنی و تدریسی عمل کے متعلق پوچھا۔

چیئرمین کمپلیٹ سیل میاں محمدعمرجیویکا نے کہا  کہ فنی تعلیم کا فروغ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہےاور وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خصوصی تعاون سے انسٹی ٹیوٹ کے مسائل کےحل اور بہتری لانے کا یقین دلایا۔

اس موقع پر پرنسپل طاہر محمود چوہدری اورفوکل پرسن  رانا عدنان بھی موجود تھے۔