تھرپارکر،پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مٹھی میں تقریب کا انعقاد

15

تھر پارکر، 30 نومبر ( اےپی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر  مٹھی شہر کی صادق چوک پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم تسیس کی تقریب سے وزیراعظم کے معاون ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، صوبائی مشیر ڈاکٹر کھٹومل جیون، پیپلز پارٹی  ضلعی صدر سینیٹر انجنیئر گیان چند، جنرل سیکرٹری و صوبائی مشیر و معاونین دوست علی راہموں، صوبائی مشیر ویرجی کولہی، ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالانی سمیت دیگران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام اس وقت رکھا گیا جب آمریت کا دور تھا اور غریب عوام کو اپنے بنیادی حقوق نہیں مل رہے تھے اور نہ ہی ان کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا حق تھا. اس وقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جمع کر کے آج سے 55 سال قبل 1967 میں اس پارٹی کا قیام رکھا اور عوام کا اعتماد بحال کیا گیا. پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 سال عوام کے حقوق جمہوریت کی بحالی، ظلم جبر و آمریت کے خلاف جدوجہد میں گذری ہے اور 55 سالہ تاریخی اور طویل جدوجد میں پارٹی کے بانی قائد عوام شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو  سمیت کئی کارکنوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر عوام کے حقوق کے جنگ لڑتے رہے ۔