سیالکوٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس منا یا گیا

21

سیالکوٹ۔30 نومبر(اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتما م پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس منا یا گیا ۔ مرکزی تقریب جنرل سیکرٹری خان شهبازخان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت، آئین اور ملکی ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ تقریب کے میزبان جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سیالکوٹ خان شہباز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پنجاب کے نائب صدر حاجی محمد عارف چوہدری ،ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ماسٹر محمد شفیع ، ضلع فنانس سیکریٹری محمود بٹ، ریکارڈ سیکریٹری مہر ،اصغر، تحصیل صدر سیالکوٹ غلام فرید ،دیو، تحصیل صدر پسرور ملک ندیم اعوان تحصیل جنرل سیکریٹری پسرور سجاد سولویسٹر ایڈوکیٹ ، تحصیل جنرل سیکریٹری سمبڑيال شیخ طاہر ،داش سينئير نائب صدر تحصیل سمبڑیال شیخ اظہار ،وکی تحصیل صدر ڈسکہ ارشد صغیر مغل، سٹی صدر ڈسکہ رانا محمد طیب تحصیل جنرل سیکریٹری ڈسکہ اشرف منہاس ، سینئیر نائب صدر تحصیل ڈسکہ یونس انصاری، ضرار ڈھڈی، تحصیل صدر ڈسکہ لیڈیز ونگز شازیہ نصیر ، نائب صدر تحصیل پسرور شفاقت باجوہ ،ایڈوکیٹ ، انفارمیشن سیکریٹری تحصيل سيالكوت ممتاز سول، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری چوہدری تنویر محسن بھٹی، شوکت ،ڈوگر، شہباز ،بٹ، مرزا خالد، ٹکٹ ہولڈر چوہدری وارث باگڑی، ٹکٹ ہولڈر حسن ملک (پی وائے -او- ( صدر تحصیل نعیم بھنڈر، محمد قاسم ڈسکہ سے گلزار حسین، حاجی شوکت سمیت کارکنوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔