تھرپارکر،محکمہ اسپورٹس سندھ  کی جانب سے ایک روزہ ملاکھڑے کا انعقاد

25

تھرپارکر ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):تھرپارکر کے ہیڈ کوارٹر والے شہر مٹھی میں محکمہ اسپورٹس سندہ کی جانب سے مٹھی شہر کے ہائی اسکول گراؤنڈ پر ایک روزہ ملاکھڑا منعقد کیا گیا۔ ایک روزہ ملاکھڑا وزیر اعلیٰ سندہ کے خصوصی معاون اسپورٹس ارباب لطف الله کی نگرانی میں لگایا گیا، جس میں ملھ پہلوان رجب علی راہموں، بھمرو بھیل، ملوک نہڑیو، علی شاہانی سمیت دیگراں نے شرکت کر کے ملاکھڑا کھیلا۔ محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے ملاکھڑا جیتنے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے پہلوانوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر اربابِ لطف الله نے کہا کہ تندرست قوموں کی یہ نشانی ہے کہ وہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں۔اس موقع پر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے لطف اندوز ہوئے اور پہلوانوں کو بھی کیش انعام دیےگئے۔