چنیوٹ، پولیس کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں تقریب کا انعقاد

31

چنیوٹ، 16 دسمبر( اے پی پی): چنیوٹ پولیس کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں یادگار شہداء پولی پرتقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں ڈی پی او عمران احمد ملک،ڈی سی محمد فاروق رشید،پولیس افسران و جوانوں،سول سوسائٹی،صحافیوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں یادگار شہداء پر شمعیں روشن کی گئیں۔  ڈی پی او، ڈی سی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں

 شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاکروائی گئی ۔

اس موقع پر ڈی پی اوعمران احمد ملک نے کہاکہ اے پی ایس پشاور کے بچوں اور اساتذہ نے اپنے لہو کا نذرانہ دیکر قوم کو دہشت گردی کیخلاف متحد کیا۔

 ہم شہداء کو نہیں بھولے ہیں اور معصوم بچوں کے خون کا قرض ہر صورت ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آئندہ بھی ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔