پاکپتن، 17 دسمبر (اے پی پی ):لوکل گورنمنٹ پاکپتن کے زیر اہتمام برتھ رجسٹریشن مہم کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت مختلف اداروں کے ملازمین اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ نے کی۔ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوئی اور ڈی پی او آفس سے ہوتی ہوئی کچہری روڑ پر اختتام پزیر ہوئی۔
اس موقع پر ڈی سی پاکپتن آصف حسین شاہ و دیگر مقررین نے کہا کہ والدین اپنے 7 سال تک کے بچوں کی رجسٹریشن کروا کر مہم کا حصہ بنیں اب تک 3 ہزار بچوں کی رجسٹریشن کر چکے ہیں اس مہم میں تمام سٹیک ہولڈر حصہ لیں۔











