کوئٹہ،22دسمبر(اے پی پی):آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا بھی ملک اور صوبے کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔ کرسمس مسیحی بھائیوں کا مذہبی تہوار، محبتوں کے تبادلے پرامن معاشرے کی تکمیل کرتے ہیں۔
یہ بات انہوں آج یہاں سینٹرل پولیس آفس میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس اور سال نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج سمیت پولیس افسران اور مسیحی برادری کے افراد بھی موجود تھے ۔
آئی جی عبدالخالق شیخ نے کہا کہ مسیحی برادری کو اقلیت نہیں کہنا چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کے شہری ہیں اور انہیں تمام وہ حقوق حاصل ہیں جوکہ ایک پاکستانی شہری کو حاصل ہے، ان کے تہوار میں شریک ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام اقلیتیں محب وطن ہیں،انہیں تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
عبدالخالق شیخ نے کہا کہ کرسمس مسیحی بھائیوں کا مذہبی تہوار، محبتوں کے تبادلے پرامن معاشرے کی تکمیل کرتے ہیں اور مسیحی برادری ہمارے دکھ سکھ میں شریک ہیں اور ہم اسے اسی طرح نبھا ر ہے ہیں اور ہر سال کی طرح تحفظ اور آزادی کے ساتھ منانے کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔
آخر میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ملک وقوم کی ترقی خوشحالی، امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے خصوصی دعائیں کروائیں گئی۔











