میرپورخاص؛مسیحی برادری کے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزار میں کرسمس تقریب کا انعقاد،تحائف تقسیم کیئے گئے

16

میرپورخاص، 23 دسمبر  ( اے پی پی):  انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن کے احکامات اور  ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذولفقار علی مھر اور ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی خاص ہدایات کی روشنی میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں  تمام افسران و اہلکاروں کو گلدستہ اور تحائف تقسیم کیئے گئے۔

  اس موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکاروں کو  ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری  کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکِ پاکستان کی ترقی اور کامیابی میں مسیحی برادری کا اہم کردار رہا ہے، ہمارے ملک میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور محکمہ پولیس و پاکستانی عوام ان کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔

 بعد ازاں ملکِ پاکستان اور محکمہ پولیس کی ترقی و کامیابی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔