لاہور،3جنوری(اے پی پی):وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے منگل کو یہاں ملاقات کی ہے ۔سردار حسنین بہادر دریشک نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلی چودھری پرویزالہی کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ داجل اور محمد پور کوضلع جام پو رکی تحصیلوں کا درجہ دے کروزیراعلی پنجاب نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے،جام پورکو ضلع کا درجہ دے کر انہوں نے ہمارے اور علاقے کے دل جیت لئے ہیں اوروزیراعلی کا یہ اقدام جام پو ر کے سیاستدان اورلوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔سردار حسنین بہاد ر دریشک نے وزیراعلی چودھری پرویز الہی کو جام پور کے دورے کی دعوت دی۔
وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جام پو رکے سیاستدانوں اور عوام کی درخواست پر ضلع بنانے کافیصلہ کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بننے سے جام پو ر میں پائیدارترقی ہوگی اورملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،جام پور، محمد پور او رداجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔
صوبائی مشیر عامر سعید راں بھی اس موقع پرموجود تھے۔











