سیالکوٹ، 06 جنوری (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے واک کا انعقاد کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو محمد احمد چیمہ ، سوشل ویلفیئر آفیسر عدنان سرور، صدف نواز نے واک کی قیادت کی۔
شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کے حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے، واک ڈی سی آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔











