ریکوڈک معاہدے پر فریقین کی جانب سے دستخط ہونے اور منصوبے پر باقاعدہ کام کے آغاز پر وزیراعلئ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں  پروقار رسمی تقریب کا انعقاد

18

کوئٹہ۔15جنوری  (اے پی پی):ریکوڈک معاہدے پر فریقین کی جانب سے دستخط ہونے اور منصوبے پر باقاعدہ کام کے آغاز پر وزیراعلئ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ایک سادہ اور پروقار رسمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،بیرک گولڈ کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو، قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ ،صوبائی وزراء سینٹر منظور خان کا کڑ ،پارلیمانی لیڈر اور حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی کے علاوہ ریکو ڈک منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین کی ٹیم اور صوبائی حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کے عوام کی اونر شپ اور شراکت داری کو اجاگر کرنا تھا ۔اس موقع پر وزیراعلئ اور مسٹر مارک بریسٹو نے تنجیل معاہدے کے کو ر شیڈ کی مد میں بلوچستان کو کمپنی کی جانب سے 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کی دستاویزات پر دستخط کیے۔یہ رقم اس ما ہ بلوچستان حکومت کو منتقل کر دی جائیگی جبکُہ معاہدے کے تحت کمپنی کی جانب سے بلوچستان کو رائلٹی کی مد میں رقم کی ادائیگی کا بھی اس سال مارچ سے آغاز کر دیا جاۓ گا اس کے ساتھ ساتھ کمپنی علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کریگی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی  میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر کام کے باقاعدہ آغاز کے سلسلے میں بیرک گولڈ کی ٹیم کا اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ اور دوسرے حکومت اور اپوزیشن اراکین کے ہمراہ ایک سادہ لیکن پروقار تقریب میں استقبال کیا جو اس حقیقت کا مظہر ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ وزیراعلئ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اپنی ٹیم کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے نہ صرف قانون سازی کا مشکل مرحلہ طے کیا بلکہ سیاسی قائدین کی حمایت لیکر چلتے ہوئے بلوچستان کیلئے ایک تاریخی معاہدہ انتہائی خوش اسلوبی سے طے کیا جسکو وہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے  پاکستان کی خوش قسمتی سمجھتے ہیں وزیراعلئ نے کہا کہ معاہدے کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے والے ساتھیوں اور حکام نے خلوص نیت اور محنت و لگن سے کام کیا ان سب کو انکی خدمات کے اعتراف کے طور پر تعریفی اسناد اور ایوارڈ سے نوازا جاۓ گا وزیراعلئ نے کہا کہ وہ اس منصوبے سے جڑے فریقین کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں مسٹر مارک بریسٹو نے کہا کہ وہ اپنے دوست وزیراعلئ بلوچستان اور اراکین اسمبلی کی جانب سے خوش آمدید کہنے پر اظہار تشکرکرتے ہیں کوئٹہ کے سرد موسم میں گرمجوش استقبال سے خوشی اور ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے آج کی یہ شام اور یہ میٹنگ تاریخی ہےجب ہم   نئےسال کے آغاز پر منصوبے پر کام کی شروعات کر رہے ہیں مارک بریسٹو نے کہا کہ بیرک گولڈکارپوریشن نے کوئٹہ میں پراجیکٹ دفتر قائم کر دیا ہے ہم نے اپنے دنیا کے بہترین ماہرین پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہےکیونکہ یہ مشترکہ منصوبہ ہے اس لیۓ ہم اپنی ٹیم میں مقامی ماہرین کو بھی نمائندگی دے رہے ہیں مارک بریسٹو نے کہا کہ وہ ہر اس کام کی تعریف کریں گے جو اب تک پایہ تکمیل تک پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ ریکو ڈک فیلڈ پر ہمارے انجینئرز پہنچ کر ابتدائی کام کا آغاز کر چکے ہیں ریکوڈک اور کوئٹہ  آفس کے لیےبھی بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ہے جس میں مقامی لوگوں کی اکثریت ہو گی مارک بریسٹو نے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ خوشگوار اور بااعتماد تعلقات کا قیام اور انکی ویلفئیر ہماری اولین ترجیح ہو گی اور طے گی ہےا  کہ معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جاۓ گامعاہدے کے مطابق علاقے میں سماجی شعبہ کی ترقی کا آغاز کیا جا رہاہے ہم مقامی لوگوں پر سرمایہ کرینگے  پرائمری تعلٰیم ٹیکنیکل ٹریننگ اور نوجوانوں کو متعلقہ شعبہ میں اعلئ تعلٰیم فراہم کی جاۓ گی اور مقامی بچوں کو اسکول تک لیجانا چیلنج کی طور پر لیا جاۓ گا مارک بریسٹو نے کہا کہ مقامی لوگوں میں احساس شراکت داری اور اونر شپ اجاگر کرنے کے لیۓ انہیں معاہدے سے متعلق کاروبار میں شرکت کا موقع دیا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ ہم صرف ریکو ڈک میں سرمایہ کاری کے لیۓ نہیں آۓ بلکہ بلوچستان کو سرمایہ کاری کے لیۓ دنیا کے سامنے کھولنا بھی ہماری ترجیح ہے مارک بریسٹو نے کہا کہ صوبے کی سیاسی قیادت سے ملاقات ہمیشہ بہترین رہی ہےاور وہ انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے میں وزیراعلئ کی جانب سے اعتماد سازی کی فضا کے فروغ اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی کو سراہتے ہیں وزیراعلئ نے سیاسی بصیرت کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں جو بنیادی کردار ادا کیا وہ قابل تعریف و تقلید ہے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوۓ قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم مارک بریسٹو اور انکی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب  نئےسال کے آغاز پر ریکو ڈک کے تاریخی معاہدہ پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا وہ تمام اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے اور منصوبے کے تمام امور کو حتمی شکل دینے میں وزیراعلئ بلوچستان کاوژن اور کاوشیں قابل تحسین ہیں بعدازاں وزیراعلئ اور مارک بریسٹو نے معاہدے کی رسمی تقریب میں کیک بھی کاٹا ۔