ملتان،15 فروری(اے پی پی ): فاسٹ بولر نسیم شاہ کی سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نےہوٹل میں منائی اور نسیم شاہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنی ٹیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
سالگرہ کی تقریب میں منیجر اعظم خان، ہیڈ کوچ معین خان، کپتان سرفراز احمد، بولنگ کوچ عمر گل،نبیل ہاشمی،جیسن رائے کے علاوہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بھرپور شرکت کی۔











