نارووال، 15 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نے اجلاس کے دوران ضلع بھرمیں اشیائےخوردونوش کی نئی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئےممبران پرائس کمیٹی کی سفارشات کومدنظررکھتے ہوئےاز سر نونئی قیمتوں کاتعین کیا۔
ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوقریبی اضلاع میں آشیائے خورونوش کے نرخوں کے بارے تفصیل سے آگاہ کیاجس کی روشنی میں ممبران کی مشاورت سے نئی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر محمداشرف نے اس موقع پرکہاکہ شہریوں کوروزمرہ کی استعمال کی معیاری اورسستی آشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس سلسلہ میں کمیٹی کی طرف سے طے شدہ قیمتوں پرعمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)رانامحمدامجدعلی،اسسٹنٹ کمشنر،نارووال،شکرگڑھ،ظفروال،راناظفراللہ،خضرظہور،فاروق اعظم، کےعلاوہ اے ڈی ایل ڈاکٹرسعیداحمد،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،اےایف سی عیشں بہادر،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشاد،سمیت صدرانجمن کریانہ ایسوسی ایشن شاہجہان بٹ،چیئرمین حاجی رانامحمد الطاف، تاجروں،ضلعی صدرانجمن قصاباں غلام رسول،صدرنان ایسوسی ایشن محمدیونس،جنرل سیکرٹری محمدجاوید،ڈاکٹرطارق اپل،حاجی الیاس بٹ،نمائندہ حمیدہ گھی مل شیخ سعدودیگرممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں صدرانجمن کریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ،چیئرمین حاجی رانامحمدالطاف اورڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کوضلع میں نئی تعیناتی پرمبارکبادبھی پیش کی۔











