مظفرگڑھ، 04 مارچ(اے پی پی): زائرین کی بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر شفیع والا ٹیوب ویل کے نزدیک آج صبح پونے سات بجے کے قریب سخی سرور سے زائرین کو دربار باہوسلطان لے کر جانے والی بس ایک ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 40 سالہ امیراں بی بی زوجہ مقبول،24 سالہ نبیلہ بی بی زوجہ محمد ندیم،22 سالہ سونیا زوجہ زوالفقار،30 سالہ محمد حفیظ ولد محمد صادق،32 سالہ محمد ندیم ولد محمد صادق اور 40 سالہ ہاشم ولد عبدالبخت زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر رنگ پور منتقل کر دیا ہے۔زخمیوں میں میاں بیوی اور 2 بھائی بھی شامل ہیں۔











