وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے ملاقات

28

کوئٹہ 06 مارچ (اے پی پی): وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی گورنر ہاؤس آمد گورنر بلو چستان ملک عبد الولی کاکڑ سے ملاقات اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حمل کلمتی اور وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی بھی موجود تھے وزیراعلئ نے ملاقات میں ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور گورنر بلوچستان کی کامیابی کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور امن کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی اور دونوں رہنماؤں کا بلوچستان کی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیۓ ملکر کام کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔