ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام” صفائی نصف ایمان ہے”مہم جاری

19

ملتان، 07 مارچ(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام” صفائی نصف ایمان ہے”مہم کے تحت سبزی و فروٹ منڈی اور غلہ منڈی میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے،دونوں منڈیوں سے تمام کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا ہے جبکہ تمام سڑکوں پر لائم لائننگ کردی گئی ہے۔

 شب بارات کی دعائیہ محفل کے انعقاد کے سلسلے میں قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے،اسٹیڈیم کے احاطہ سے تمام ملبہ اٹھا لیا گیا ہے  اور سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو کر کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کمیونی کیشن ڈیپارٹنمنٹ کی ٹیم کی جانب سے ورکرز کے ہمراہ اسٹیڈیم میں آگاہی واک بھی منعقد کی گئی ہے۔

 اسی طرح رشید آباد، گلگشت، چونگی نمبر6 ، اندرون شہر اور دیگر رہائشی علاقوں میں بھی صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔

دوسری طرف ٹریفک جام  کے خدشہ کے پیش نظر سڑکوں کی دھلائی رات کے اوقات میں کرنے کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سپیشل صفائی اسکواڈ نے کچہری چوک کی واشنگ کے لئے آپریشن کیاہے اور کچہری چوک سے جانیوالی تمام سڑکوں کی مکینکل سوئیپر اور واٹر باوزر سے دھلائی کردی گئی ہے۔