ملتان۔7مارچ (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویڑن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ ڈویژن اپ گریڈیشن پروگرام اربن ڈویلپمنٹ کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا،ماحولیاتی توازن کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔عوامی سہولیات، ضروریات کو مدنظر رکھ کر مکمل ریسرچ کی جائے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے زاہد اکرام ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، پی ایچ اے، ہائی وے،بلڈنگ افسران و دیگر ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔اربن یونٹ کے وفد نے کمشنرملتان عامرخٹک اربن ڈویلپمنٹ پروگرام پر مکمل بریفنگ دی ۔











