ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پی ایچ ای سرکل ملتان کا جائزہ اجلاس

27

ملتان، 07 مارچ (اے پی پی ):ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پی ایچ ای سرکل ملتان کا جائزہ اجلاس،صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ رانا سلیم احمد خان نے کی۔پی ایچ ای کی 53سکیموں پر 5604ملین خرچ کیئے جا رہے ہیں۔ملتان میں 16خانیوال میں 14لودھراں میں 17اور وہاڑی میں 6پی ایچ ای کی سکیموں پر ترقیاتی کام جاری ہے۔منصوبوں پر تمام منصوبوں پر ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ تمام منصوبوں کو معیاری اور شفاف انداز سے مکمل کیا جائے دو طرفہ سکیم کو برداشت نہیں کیا جائے گا تمام منصوبوں کو PC1کے مطابق مکمل کیا جائے منظور شدہ کام سے ہٹ کر کام نہ کیا جائے۔ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ سیوریج  اور صاف پانی کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر لودھراں،ملتان،خانیوال اور وہاڑی کے ایکسیئنز نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بریفنگ دی۔