محکمہ بہبود آبادی کے زیر انتظام کنٹری انگیجمنٹ ورکنگ گروپ کا اٹھائیسواں اجلاس، فیملی پلاننگ سے متعلقہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور

10

لاہور ،13مارچ (اے پی پی):محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے زیر اہتمام کنٹری انگیجمنٹ ورکنگ گروپ کی زیلی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا. مشاورتی اجلاس میں  مانع حمل کے طریقوں کے استعمال  ، فیملی پلاننگ سروسز کے متعلق عوام کی آگہی میں میڈیا کا کردار ، محکمے کی مانیٹرنگ اور پرفارمینس ایویلیوایشن کے معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس میں سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر آذاد جموں کشمیر عطاء اللہ عطاء، ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے, ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن پنجاب ڈاکٹر نائیلہ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی کے پی کے،  سندھ، بلوچستان,  آزاد جموں کشمیر اور یو این ایف پی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔   نمائندگان نے فیملی پلاننگ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور  تفصیلات شیئر کیں۔اجلاس میں آبادی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگہی دینے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیملی پلاننگ سروسز کے فروغ کے لئے ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی پنجاب ثمن رائے نے مشاورتی اجلاس میں لئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد سے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منسٹری آف پاپولیشن کے صوبوں کو انتقال اقتدار کے بعد پاپولیشن پروگرام ونگ اور صوبوں کے مابین رابطے کے فقدان کو دور کرنے کے لئے CEWG فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ کنٹری انگیجمنٹ ورکنگ گروپ 2016 میں یو این ایف پی اے کے تعاون سے تشکیل دیا گیا۔ اب تک اس کی کل 27 میٹنگز منعقد کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد فیملی پلاننگ کے مربوط پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔ آج اس سلسلے کی اٹھائیسویں میٹنگ میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلقہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور و خوض کیا گی۔