علماءکرام اور مشائخ عظام کی رہنمائی سے ہم مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے قابل ہو سکتے ہیں، گورنر بلوچستان

12

کوئٹہ13مارچ(اے پی پی):گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پیغام پاکستان میثاق وحدت کانفرنس کے شرکاء منعقدہ گورنر ہاؤس کوئٹہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد پاکستان اور پاکستانیوں کے درمیان لازوال رشتہ کو مضبوط اور مستحکم بنانا ہے. علماءکرام اور مشائخ عظام کی رہنمائی سے ہم مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے قابل ہو سکتے ہیں. انہوں نے علماءکرام پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اختلاف رائے کا احترام اور قومی جذبے کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے. ضروری ہے کہ ہم سب ملکر ملک و صوبے کی معاشی ترقی، روشن مستقبل اور صحت مند ماحول کی تشکیل میں ذاتی اور اجتماعی سطح پر کردار ادا کرے. پیغام پاکستان میثاق وحدت کانفرنس کے شرکاءقاری عبدالرحمٰن نورزئی، پیر خالد سلطان، محمد جواد رفیعی، پیر سید حبیب اللہ چشتی، مفتی محمد قاسم، رانا محمد اشفاق اور مولوی شاہ محمد نے بھی خطاب کیا۔