ہرنائی وگردونواح میں طوفانی بارش،ندی نالوں میں سیلابی ریلے کے باعث ٹریفک معطل

18

ہرنائی ، 19 مارچ (اے پی پی ): ہرنائی وگردونواح اور پہاڑی سلسلوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور  ژالہ باری سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے   کے باعث پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔شاہراہ کی بندش سے گاڑیاں ندی نالوں میں پھنس گئی ہیں ،گاڑیوں کی پھنسنے کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار مسافروں خصوصاً خواتین بچوں ،ضعیف افراد اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شدید ژالہ باری سے پیاز، ٹماٹر ،گندم  اور لہسن کی تیار فصلات کو شدید نقصان پہنچا جس سے زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔