جلالپورپیروالا،18مارچ(اے پی پی ):جناح ہال ٹاؤن کمیٹی جلالپورپیروالا میں پاکستان ریسرچ سکالرز ایسوسی ایشن اور غلام محمد میموریل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیچرز کو ایوارڈ دیے گئے۔پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ملک محمد اعظم پنوہاں نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ تھے ۔
اسسٹنٹ کمشنر جلال پورپیروالہ مرزا راحیل بیگ نے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد قوم کا فخر ہیں۔
پروگرام کی نقابت معروف صحافی ، ادیب ، استاد اور سماجی کارکن محمد اجمل بہادرپوری نے کی جبکہ تقریب میں قائم مقام ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد نوید عباس ، اے ای او ملک محمد اقبال لانگ ، محمد اکرم شاد جھلن ، محمد ماجد اے ای او، صدر پریس کلب جلال پورپیروالہ سید تفسیر حسین شمسی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔











