پشین،25مارچ(اے پی پی): صوبائی حکومت کی ہدایت پر پشین میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس تھانہ کے سامنے رمضان المبارک سستابازار کا انعقاد کیاگیا ہے۔ بازار میں آٹا، گوشت، پھل، چینی، دالیں، گھی، چاول سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرڈاکٹر یاسر بازئی نے مختلف سٹالوں کا جائزہ لیا اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کا بھی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سستا بازارکے انعقاد کا مقصد عوام کو رمضان میں ریلیف پہنچانا ہے جس کےلیے انجمن تاجران کابھی خصوصی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ف ضلعی امیر مولوی عزیز اللہ حنفی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر کاکڑ ،مرکزی انجمن تاجران پشین ضلئعی صدر ملک بیادر خان ملیزئی، جنرل سیکرٹری عبدالباری آغا، صحافی روح اللہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔
دوسرے جانب شہریوں نے رمضان سستا بازار کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں مزید رمضان سستے بازار کا قیام بھی عمل لائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔











