اوکاڑہ:حکومت پنجاب کی رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کے لئےمفت آٹا کی تقسیم ایس او پیز کے مطابق جاری ہے

35

اوکاڑہ،28مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کے لئےمفت آٹا کی تقسیم ایس او پیز کے مطابق جاری ہے اور حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے فی خاندان دو تھیلے دیئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک احمد فراز اعوان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے اور آٹاکے حصول کے لئے آنے والوں کے ساتھ متعلقہ عملہ خوش اخلاقی سے پیش آتاہے۔انہوں نے کہا کہ غریب اور اہل افراد کے لئےحکومت پنجاب کی مفت آ ٹا سکیم 25 رمضان المبارک تک  جاری رہے گی۔