ملتان، 13 اپریل (اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ملتان تحفظ مرکز کا وزٹ کیا ۔ فوکل پرسن تحفظ مراکز میڈم نمرین نے تحفظ مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آ ر پی او کو تفصیل سے بریف کیا ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ جو سہولتیں پولیس خدمت سنٹر پر فراہم کی جا رہی ہیں وہ سہولیات تحفظ مراکز میں بھی فراہم کی جائیں ۔ تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ مراکز کو فعال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ تاکہ محکوم طبقے کو معاشرے کا فعال رکن بنانے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے تحفظ مرکز کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دینے کا اعلان کیا ۔
بعد ازاں آ ر پی او نے دفتر میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں سے ملاقات کی ۔ ان کے علاج معالجے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کانسٹیبل فاروق کے بیٹے کے لیے وہیل چیئر اور ادویات کی فراہمی کے لیے گرہ خود سے 35 ہزار ، ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرم کی بیٹی کی ادویات کے لیے 10 ہزار دئیے ۔ کانسٹیبل محمد اعظم کے بیٹے کی ادویات کے لیے 16 ہزار، کانسٹیبل طارق کے بیٹے کی ادویات کے لیے 10 ہزار دئیے ۔
انہوں نے در جہ چہارم کے ملازم محمد یوسف کی بیٹی کی ادویات کے لیے 20 ہزار دئیے اور ان کو مزید سہولتوں کی فراہمی کی بھی ہدایت کی گئی۔
آ ر پی او نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے اور مزید سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔











