شجاع آباد، 16 مئی (اے پی پی ): دنیا بھر میں آج 16 مئی لیونگ ٹو گیدر این پیس دن منایا جارہا ہے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی طالبات کو اس حوالے سے آگاہی دی گئی کہ یہ عالمی دن منانے کا مقصد دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔
اس دن کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ اسلام مذہب ہی امن کا نام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذاہبِ اور کلچرز کے افراد باہمی بھائی چارہ کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔ معاشرے میں تعلیم، ثقافت، سماجی تعمیر نو اور سائنسی تعاون سے امن پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے زیر انسانیت کو اکٹھا کرنے کیلئے اجتماعی کوشش کا ہر فرد عزم کرنا ہوگا۔











