میرپورخاص،23 جولائی (اے پی پی): شہر سمیت ضلعی بھر میں ایک گھنٹے کی تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔کاروباری مراکز ،دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے، وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سینکڑوں گاڑیاں، موٹر سائکلیں پانی میں پھنس جانے کے بعد بند ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب کپاس اور دیگر فصلوں کے آبادگاروں نے اس بارش کو فصلوں کے لیئے نقصان کار ثابت ہونے کا بتایا ہے۔ اے پی پی سے گفتگو میں سندھ فارمر آرگنائزیشن کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں پہلے سے ہی کپاس کا ریٹ کم مل رہا تھا، حالیہ تیز بارشوں سے کپاس کے فصلوں کو نقصان کے ساتھ ریٹ مزید کم ہوگا۔











