پشاور شہر کی سیکیورٹی اور امن وامان کیلئے ہمہ وقت چیکنگ اور مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان

23

پشاور، 26جولائی(اے پی پی): ساتویں محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں کی نگرانی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر ایس ایس پی آپریشن ہارون الرشید خان نے آج  اندرون شہر امام بارگاہوں، حساس مقامات اور مختلف روٹس کا دورہ کیا اور ماتمی جلوسوں کے پرامن انعقاد کیلئے پشاور شہر کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے سمیت سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور ہارون الرشید خان نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں داخلی وخارجی راستوں کی سخت نگرانی کرنے سمیت محرم الحرام کیلئے تیرا ہزار پانچ سو پولیس افسران واہلکار تعینات ہیں، جبکہ اندرون شہر کے تمام داخلی راستوں کو سیل کرکے خار دار تاریں، رکاوٹیں اور قنات لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کی تمام روٹس کی بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگ کے زریعے بار بار سویپنگ کی جارہی ہے، جبکہ ماتمی جلوس کے فرنٹ اور رئیر پر خصوصی دستے لگانے کیساتھ ساتھ سکیورٹی مزید فل پروف بنانے کیلئے سفید لباس میں بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں رہے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے اطراف میں جیمرز ٹیم کیساتھ ساتھ سرویلینس سسٹم کیمرہ موبائل بھی موجود ہیں، ساتھ ہی ماتمی جلوسوں کی جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور عزاداروں کو تھری لئیر سکیورٹی حصار سے گزار کر جلوسوں اور مجالس میں شامل کیا جارہا ہے۔