اوکاڑہ۔ 26 جولائی (اے پی پی):صوبا ئی وزیر اوقاف سید اظفر شاہ نے کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ڈی پی او منصور کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین ایف بلاک اوکاڑہ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے مرکزی امام بارگاہ کی سیکورٹی اور انتظامات چیک کیے۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے کنٹرول روم سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے۔صوبائی وزیر اور افسران نے علماء کرام تاجر برادری اور امن کمیٹی کے ممبران سے تعارف کروایا گیا۔ صوبائی وزیراورضلعی افسران نےجلوس آرگنائزر سید کوثر علی رضوی اور علماءکرام کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا ۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے ڈی سی آفس اور ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیے گئے۔ اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی/ اہل تشیع کے نمائندہ افراد اور انجمن تاجران اوکاڑہ کے چیئرمین حاجی محمد فیصل،جنرل سیکرٹری عبدالوحید بھلر اوردیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔











