جیکب آباد ، 4 اگست یوم شہداء، پولیس لائن میں شہیدوں کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد

19

جیکب آباد، 04 اگست، ( اےپی پی):جیکب آباد میں 4 اگست یوم شہداء کے موقع پہ پولیس ہیڈ کوارٹر پولیس لائن میں شہیدوں کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی کی گئی، ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ نے ضلع جیکب آباد کے شھداء کی قبروں پہ جا کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی،ایس ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنہ نے ضلع جیکب آباد کے شھداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی اس موقع پر تحائف اور مٹھائیاں دیں گئیں،اس موقع پر ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے بات چیت کرتے  ہوئے کہا کہ شھید زندہ ہیں انہیں مردہ نہ کہو، 04 آگست یومِ شہدائےِ پولیس کے موقع پر فرائض کی ادائیگی دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ضلع جیکب آباد سمیت پاکستان کے تمام شہید پولیس افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں,تمام ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز صاحبان کو خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں کہ اپنی اپنی حدود میں ضلع جیکب آباد کے شھداء کی قبروں پہ جا کر قرآن خوانی کریں، دعا کریں اور قبروں پہ پھول ڈالیں، اور شھداء کے ورثاء سے ملاقات کر کے اپنے ہر تعاون کی یقین دہانی کرائیں,سندھ پولیس کو اپنے شہداء پر فخر ہے کہ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے اللہ ہمارے شہداء کے درجات بلند کرے اور تمام خاندانوں کو صبر عطا کرے۔